المنتظر لائبریری کی رکنیت کے لئے فارم لائبریری سے حاصل کیا جا سکتا ہے.
فارم کے ساتھ دو عدد تازہ تصاویر اور ایک عدد شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی جمع کرانا ضروری ہے.
لائبریری کی سالانہ فیس 50 روپے ہے.
ممبر بننے کے لئے سیکیورٹی فیس 500 روپے ہے جو قابل واپسی ہے.
لائبریری کی ممبر شپ کے لئے علاقہ کے کسی شیعہ عالم دین یا مسجد کے امام کی تصدیق ضروری ہے ، جامعۃ المنتظر کے مدرسین یا سینئر طلباء بھی تصدیق کر سکتے ہیں.
رکنیت فارم پر تصدیق کرنے والی شخصیت کے دستخط اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ہمراہ ہونا ضروری ہے.
کتاب کا اجراء 15 یوم کے لئے ہو گا اور ایک وقت میں 2 سے زیادہ کتب کا اجراء نہیں ہو سکتا.
لائبریری ھذا میں موجود بعض پرانے اور نایاب نسخوں کا اجراء نہیں کیا جائے گا البتہ فوٹو کاپی کے لئے مذکورہ بالا کتب دی جاسکتی ہیں بشرطیکہ ان کی با حفاظت واپسی کی ضمانت دی جائے.
کتاب گم ہونے کی صورت میں نئی کتاب یا اس کی قیمت جمع کروانا ہو گی بصورت دیگر ناظم لائبریری ممبر کی رکنیت ختم کرنے اور سیکیورٹی ضبط کرنے کا مجاز ہو گا.
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے طلباء سے سالانہ فیس یا سیکیورٹی وصول نہیں کی جاتی.
|